سرورق / خبریں / ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے لوگوں کی زندگی آسان ہوئی ہے: مودی

ڈیجیٹل ٹکنالوجی سے لوگوں کی زندگی آسان ہوئی ہے: مودی

نوئیڈا، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ڈیجیٹل ٹکنالوجی لوگوں کی زندگی کو سہل بنانے میں اہم رول ادا کررہی ہے اور اس کی وجہ سے خدمات کی دستیابی تیز اور شفاف ہوئی ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں سیکٹر 81میں جنوبی کوریائی کمپنی سیم سنگ کے اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کی توسیع شدہ کارخانے کا افتتاح کے موقع پر کہا کہ آج ڈیجیٹل ٹکنالوجی عام شہریوں کے زندگی کو سہل بنانے میں اہم رول اد اکررہی ہے ۔ ملک میں تقریباً چالیس کروڑ اسمارٹ فون کنزیومر ہیں ، بتیس کروڑ لوگ براڈ بینڈ کا استعمال کررہیہیں ۔ بہت کم شرح پر انٹرنیٹ ڈاٹا دستیاب ہے ۔ ملک کی ایک لاکھ سے بھی زیادہ گرام پنچایتوں میں فائبر نیٹ ورک پہنچ چکا ہے۔ یہ تمام باتیں ڈیجیٹل انقلاب کا اشارہ ہیں۔
کوریائی صدر مون جے ان کے ساتھ مسٹر مودی نے پانچ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار نئے کارخانے کا افتتا ح کیا جس میں ہر ماہ ایک کروڑ اسمارٹ فون تیار کئے جائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: