سرورق / خبریں / ڈھابے والا راہل گاندھی کو اچانک سامنے دیکھ کر حیران رہ گیا-

ڈھابے والا راہل گاندھی کو اچانک سامنے دیکھ کر حیران رہ گیا-

لکھنو15 جنوری (یو این آئی) لکھنو رائے بریلی سرحد پر واقع بھگوان پورمیں ایک ڈھابے مالک کو اس وقت خوشگوار احساس ہوا جب کانگریس صدر راہل گاندھی اس کے سامنے کھڑے ہو گئے.
رائے بریلی ہوتے ہوئے امیٹھی جا رہے مسٹر گاندھی تقریبا 30 منٹ تک شری رام ڈھابا کے پاس رکے. دریں اثنا، کانگریس کے صدر اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے چائے، پیکڈی اور سموسے کھائے.
ڈھابے کے مالک رام پال نے بتایا کہ ان کے ڈھابے پر مسٹر گاندھی اچانک رکے اور انہوں نے گاڑی سے اتر کر ایک کپ چائے کا مطالبہ کیا. ان کے ساتھ کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر راج ببر اور سابق ممبر اسمبلی اکھلیش پرتاپ سنگھ بھی تھے.
اس نے بتایا کہ اس کو یقین نہیں تھا کہ راہل کبھی اس کے ڈھابے پر آئیں گے۔
راہل کے آنے سے وہ بہت خوش ہے۔
میڈیا ہھوٹوگرافرس نے اس موقع پر مسٹر گاندھی کی خوب تصاویر لیں-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: