سرورق / بین اقوامی / ڈچ فضائی کمپنی کا ایران کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان –

ڈچ فضائی کمپنی کا ایران کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان –

ایمسٹرڈم،ڈچ فضائی کمپنی’کے ایل ایم ‘نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دے گی۔فضائی کمپنی نے ایران کیلئے پر وازیں بند کرنے کی مزید کوئی تفصیل جا ری نہیں کی ۔
ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وہ رواں سال ستمبر سےتہران کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم کے مطابق منفی اقتصادی صورت حال کے باعث کمپنی نے ستمبر سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
واضح رہے کہ یوروپی ملک ہالینڈ کی فضائی کمپنی2013میں بھی ایران کے لیے اپنی پروازیں روک چکی ہے، تاہم امریکہ اور یوروپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد 2016میں ایک بار پھراس نے تہران کیلئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: