سرورق / خبریں / ڈرا دھماکر رقم لوٹنے والی خطرناک گینگ گرفتار 80ہزار نقد،دودیسی پستول،دو موٹر سائیکل ضبط۔ ڈکیتی کے22؍معاملات حل

ڈرا دھماکر رقم لوٹنے والی خطرناک گینگ گرفتار 80ہزار نقد،دودیسی پستول،دو موٹر سائیکل ضبط۔ ڈکیتی کے22؍معاملات حل

بنگلور۔(سینئر رپورٹر) پستول کی نوک پر تاجروں، پیگمی کلکٹرز کو ڈرا دھمکاکر رقم لوٹنے والی خطرناک ڈاکوؤں کی ایک ٹولی کو ساؤتھ ۔ ایسٹ ڈویژن پولیس نے گرفتار کرکے 22؍ معاملات کا حل کرتے ہوئے دو دیسی پستول ضبط کرلئے ہیں۔ گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت مارتہلی کے ابرار (29)کے حجاہلی کے نصر اللہ(21)توصیف(28)ونوبھا نگر کے شیخ تبریز (28) کے طورپر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس(ڈی سی پی) ڈاکٹر بورے لنگیا نے ملزمین کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمین کے قبضہ سے دو دیسی پستول،4گولیاں، دوچھرے، دو موٹر سائیکلیں،80ہزار روپئے نقد، ضبط کرلئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی گرفتاری سے بانسواڑی، کوڈگیہلی، بیگور،ہنور، کے آر پورم،سولیدیونہلی،رام مورتی نگر،گنگمنا گڑی، مڈیوال، نندنی لے آؤٹ، اندرا نگر، پولیس تھانوں میں جملہ 22،ڈکیتی کے معاملات حل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین ہول سیل سگریٹ کے کاروبار افراد،بینکوں کے پگمی کلکٹرز،بینکوں میں نقد جمع کرنے والے افراد اور مالدار طبقات کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں زبردستی روک کر پستول کی نوک پر ڈرا دھمکاکر نقد لوٹ کر فرار ہوجایاکرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لوٹ مار کے لئے چرائی گئی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے اس کا نمبر پلیٹ بدل رکھاتھا۔ ساؤتھ۔ ایسٹ ،نارتھ ۔ ایسٹ پولیس ڈویژن کی حدودمیں کئی افراد کو لوٹنے لگے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ابرار اور تبریز کے جی ہلی پولیس تھانہ کی اے غنڈہ فہرست میں شامل ہیں۔ ابرار کے خلاف9وارنٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔ اس کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں30سے زائد جرائم کے معاملات درج ہیں۔ نصر اللہ کے خلاف8وارنٹس جاری ہیں۔ اس کے خلاف بھی 18 معاملات درج ہیں۔مسٹر بورے لنگیا نے بتایا کہ تبریز کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیاگیاہے۔اس کے خلاف بھی 15معاملات درج ہونے کی بات جانچ سے چلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمین اس سے قبل بھی شہر کے مختلف پولیس تھانوں میں جرائم کے معاملات میں ملوث ہوکر گرفتار ہوچکے تھے اور جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔ ضمانت پر رہاہوکر دوبارہ جرائم کے معاملات میں ملوث رہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزمین نے دو دیسی پستول کو اترپردیش کے میرج خان سے خریدہ تھا، جیل میں سزا کاٹ رہے میرج خان سے پستولوں کے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہنگاسندرا اے پی آر روڈ پر15اپریل کی دوپہر گرفتار شدہ ملزمین ہیلمٹ پہن کر پلسر موٹر سائیکل پر آئے سگریٹ کے کاروباری مدھو سودھن کو زبردستی روک کر پستول کی نوک پر رقم سے بھرا بیاگ چھین کرفرار ہوچکے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے کر اے سی پی ، کے ایم رمیش ، انسپکٹر جے وائی گروراج کی زیر قیادت تشکیل شدہ خصوصی ٹیم نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: