سرورق / خبریں / ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے اقدامات جلد کیالنور میں منعقدہ تہنیتی جلسے سے سرینواس گوڈا کا خطاب –

ڈبل روڈ کی تعمیر کیلئے اقدامات جلد کیالنور میں منعقدہ تہنیتی جلسے سے سرینواس گوڈا کا خطاب –

کولار:کولار اسمبلی حلقہ کی مجموعی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ یہ بات کولار اسمبلی حلقہ کے نو منتخب رکن اسمبلی کے سرینواس گوڈا نے کہی۔ انہوں نے یہاں تعلقہ کے کیالنور دیہات میں منعقدہ تہنیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے تمام طبقات سے جڑے لوگوں کے تعاون سے رکن اسمبلی منتخب ہوا ہوں حلقہ کے عوام کی خدمت ہی میرا عین مقصد ہوگا۔ کیالنور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ڈبل روڈ کی تعمیر اور کیالنور کراس تاکیالنور سڑک پرتاربچھانے کے کام کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے۔ سرینواس گوڈا نے کہا کہ عوام کیلئے ہمیشہ ان کے گھر کے دروازے کھلے رہیں گے۔ بلا لحاظ مذہب و سیاسی پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے رہیں گے۔ہر مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام ترقی کے معاملے میں کسی بھی طرح کی سیاست کو موقع نہ دیں۔ سابق تعلقہ پنچایت رکن شیخ سراج الدین نے کہا کہ پچھلے 10سالوں سے کولار اسمبلی حلقہ میں گندی سیاست چل رہی تھی اور حلقہ میں سارا ماحول خراب ہوچکا تھا۔ آنجہانی بائرے گوڈا اور سرینواس گوڈا جیسے سیاستدانوں کے اس حلقہ میں گندی سیاست کو موقع مل چکا تھا۔ دس سال بعد حلقہ گندی سیاست سے پاک ہوا ہے۔ حلقہ کے عوام اور منتخب نمائندوں کو چاہئے کہ اس ماحول کو برقرار رکھیں اور 10سال کی اس گندگی کو صاف کرنے میں اہم رول ادا کریں۔ اس موقع پر کیالنورمنا، سراج اللہ بیگ، ریاض، رضوان، ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے رکن نور، ناگنال سومنا، دیانند، گوپالپا اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: