سرورق / خبریں / ڈبلیو ٹی او میں سرمایہ کاری جیسے ایشوز شامل کرنےکی ہندوستان نےمخالفت کی

ڈبلیو ٹی او میں سرمایہ کاری جیسے ایشوز شامل کرنےکی ہندوستان نےمخالفت کی

نئی دہلی،  (یو این آئی) ہندوستان نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں سرمایہ کاری جیسے نئے مسائل شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زراعت، خوراک سبسڈی اور ترقی سے منسلک مسائل متاثر ہو سکتے ہیں۔
حال میں ہی پیرس میں منعقد ڈبلیو ٹی اوکی وزارتی سطح کی غیر رسمی میٹنگ میں ہندوستان نے مذاکرات کے عمل کو شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارتی مسائل کے حل کے لئے موجودہ پروجیکٹ اور انتظامات کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ میٹنگ میں ہندوستان کی قیادت مرکزی وزیربرائے تجارت اور صنعت سریش پربھو نے کی۔ ڈبلیو ٹی او کے 28 رکن ممالک اور ڈائریکٹر جنرل نے اس غیر رسمی اجلاس میں شرکت کیا۔
مسٹر پربھونے ڈبلیو ٹی او کا مکمل ایجنڈا پہلے سے ہی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ڈبلیو ٹی او میں سرمایہ کاری سے متعلق سہولیت جیسے نئے مسائل اٹھائے جانے پر اعتراض ہے، کیونکہ اس سے زراعت اور ترقی سے منسلک بنیادی مسائل نظر انداز ہوسکتےہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او میں کام کاج کی رہنمائی کے لئے متعدد وزارتی انتظامات پہلےسے ہی نافذالعمل ہیں اور مذاکرات گزشتہ کئی سالوں سے کئی مسائل پر کام کر رہے ہیں۔موجودہ انتظامات، اعلانات اور فیصلوں کی بنیاد پر کام کاج شروع کیا جانا چاہئے۔ اب تک کئےگئے تمام کاموں کو نظر انداز کرنا اور نئے سرے سے مذاکرات کو طے کرنا اس نظام کے لئے منفی اور نقصان دہ ثابت ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: