سرورق / بین اقوامی / چین کے بارے میں امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی بات چیت کا سلسلہ شرو ع کرے گی –

چین کے بارے میں امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی بات چیت کا سلسلہ شرو ع کرے گی –

واشنگٹن، امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ‘ ایوان نمائندگان’ کی خفیہ کمیٹی کے رہنماؤں نے آج کہا کہ چین کی جانب سے سنگین خطرات کو دیکھتے ہوئے آئندہ مہینوں میں اس پر بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ چین سے سختی سے نمٹنے کے کانگریس کے اعلان کو دیکھتے ہوئے انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ایوان نمائندگان کی خفیہ کمیٹی کے ریپبلکن صدر ڈیون نونس نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر بحث کے دوران کہا کہ چین ابھر رہا ہے اور ہماری سکیورٹی، معیشت کے علاوہ ہمارے اقدار کے لئے بھی خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے قانونی اور غیر قانونی طریقوں سے قومی سلامتی ٹیکنالوجی اور امریکی املاک دانش کو حاصل کرنے کی کوششوں پربھی بحث کی جائے گی۔ اب تک بند دروازوں کے اندر اپنی میٹنگیں منعقد کر نے والی انٹیلی جنس کمیٹی کے لیے اہم مسائل پر عوام کے درمیان بحث کرنا بہت غیر معمولی ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

شیشے کی کھڑکیوں پر سے اشتہارات ہٹانے بی ایم ٹی سی کا فیصلہ مسافروں نے راحت کی سانس لی –

بنگلور۔بی ایم ٹی سی بسوں کی دونوں جانب کھڑکیوں کے اوپر لگائے جانے والے اشتہارات …

جواب دیں

%d bloggers like this: