سرورق / بین اقوامی / چین پر 1000 کروڑ ڈالر کی اضافی چنگی لگے گا: ٹرمپ

چین پر 1000 کروڑ ڈالر کی اضافی چنگی لگے گا: ٹرمپ

واشنگٹن ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تجارتی حکام کو چین پر 100 بلین امریکی ڈالر کا اضافی چارج لگانے پر غور کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان چل رہی کاروباری جنگ اب نئے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کل جاری ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل امریکی کارروائیوں کے خلاف ‘چین کے غلط انتقامی اقدام’ کی روشنی میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی تجارتی نمائندے سمجھتے ہیں کہ چین غلط طریقے سے امریکی املاک دانش کی چوری میں ملوث ہے۔
واضح ر ہے کہ سینکڑوں چینی مصنوعات پر 25 فیصد درآمد فیس لگانے کے امریکی فیصلے کے بعد چین نے بھی جوابی کارروائی کی تھی۔ چین نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ 106 امریکی مصنوعات پر 25 فیصد درآمد فیس لگائے گا۔ اس سے پہلے امریکہ نے 1300 چینی مصنوعات کی فہرست جاری کی تھی جن پر 25 فیصد محصول لگے گا۔ اس کے کچھ گھنٹے بعد چین نے سخت جوابی کارروائی کی تھی۔ توجہ دینے والی بات یہ ہے کہ دونوں ہی ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر یکساں 25 فیصد درآمد فیس لگائی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: