سرورق / بین اقوامی / چین نے تائیوان میں بھیجا طیارہ بردار جنگی جہاز-

چین نے تائیوان میں بھیجا طیارہ بردار جنگی جہاز-

تائی پے، چین نے اپنے طیارہ بردار جنگی جہاز ‘ليوننگ’ کو مخدوش آبنائے تائیوان کے ذریعے تائیوان بھیجا ہے۔ مقامی میڈیا نے تائیوان کے وزیر دفاع کے حوالہ سے اس بات کی اطلاع دی۔تائیوان کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع ’ین تے فا‘ نے تائیوان کی پارلیمنٹ میں اپنے ایک بیان میں طیارہ بردار جنگی جہاز ليوننگ کےآبنائے تائیوان میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت دفاع اس واقعہ پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اس سے پہلے چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ چین تائیوان پر اپنے ہی ایک صوبے کے طور پر دعوی کرتا ہے۔ مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چین تائیوان میں پرامن تعلقات اور چین کے پرامن انضمام کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ ہم چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے مضبوط ہیں اور تائیوان کی آزادی کے لئے علیحدگی پسند سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
قابل غور ہے کہ تائیوان کے تئیں چین کی دشمنی 2016 میں ’سائی انگ وین‘ کے تائیوان کے صدر بننے کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ سائی آزادی نواز ڈیمو کریٹک پروگریسو پارٹی کی لیڈر ہیں۔ صدر کا خیال ہے کہ تائیوان میں امن و استحکام کی حفاظت طرفین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کو لے کر ہماری وابستگی واضح اور منطقی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: