سرورق / بین اقوامی / چین میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں افسران کو جیل کی سزا –

چین میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی پاداش میں سینکڑوں افسران کو جیل کی سزا –

شنگھائی، چین میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کی وجہ سے آب و ہوا خراب ہونے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سینکڑوں افسران کو جیل بھیجا گیا ہے اور کئی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ماحولیات کی وزارت نے دی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں پیر کو دیر رات بتایا گیا کہ دس صوبوں میں کل 4305 افسران کو پیرامیٹرز کی خلاف ورزی کا ذمہ دار مانتے ہوئے جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور کئی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
مئی ماہ کے آخر میں مرکزی حکومت کے تابع انسپکٹرز نے ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا تھا اور یہ پایا کہ پولیوشن کے معیارپر مناسب طریقے سے عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کئی مسائل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انسپکٹروں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح اور ریاستی حکومتوں کے تابع عملہ نے اپنے کام کو ذمہ داری سے نہیں لیا ہے جس کی وجہ سے یہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان افسران پر کل 510 ملین یوآن کا جرمانہ عائد کیا ہے اور کچھ كو جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ماحولیات کی وزارت کے مطابق انسپکٹروں نے معیار کی خلاف ورزی کے 28،076 معاملوں کا پتہ لگایا اور 464 افسران کے خلاف انتظامی یا مجرمانہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: