سرورق / بین اقوامی / چین میں دو کشتیوں کے ڈوبنے سے 17 ہلاک –

چین میں دو کشتیوں کے ڈوبنے سے 17 ہلاک –

بیجنگ، چین کے دریائے بیجنگ میں ’ ڈریگن بوٹ ریس‘ کرنے والی دو کشتیوں کے پلٹنے سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی۔ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا نے آج یہ اطلاع دی ۔ سرکاری ٹیلی ویژن میں دکھایا گیا کہ کل گوئلن شہر میں بوٹ ریس کر رہی ڈرائیوروں سے بھری کشتی مشق کے دوران پلٹ گئی۔کچھ دیر بعد ڈرائیوروں سے بھری ایک اور کشتی بھی پلٹ گئی۔
خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کشتی میں 57 لوگ پانی میں ڈوبے جن میں سے سے 40 لوگوں کو راحتی دستوں نے بچا لیا۔ امدادی ٹیم میں 200 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔ ریسکیو آپریشن دیر رات تک چلتا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس مقام پر ہوا جہاں دریا کے دو دھاروں کے ملنے سے بہاؤ تیز ہو گیا تھا۔ ڈوبنے والے زیادہ تر لوگوں نے زندگی بچانے والےجیکٹ نہیں پہن رکھے تھے۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا حادثے کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈریگن بوٹ ریس ایشیا کے مختلف حصوں میں مقبول ہے اور چین میں 18 جون کو روایتی ڈریگن بوٹ فیسٹول کی چھٹی ہوتی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: