سرورق / بین اقوامی / چین میں بٹکوائن كرپٹوكرنسي کا پردہ فاش ، 600 کمپیوٹر ضبط –

چین میں بٹکوائن كرپٹوكرنسي کا پردہ فاش ، 600 کمپیوٹر ضبط –

بیجنگ، چین کے شہر تیانجن میں پولیس نے بٹكوائن كرپٹوكرنسي کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کر کےاس کام میں استعمال میں لائے جا رہے 600 کمپیوٹرز ضبط کرلیا ہے۔ چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے آج یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق مقامی پاور گرڈ آپریٹر کی طرف سے غیر معمولی بجلی کے استعمال کی شکایت کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی۔ پولیس نے کمپیوٹرز کے علاوہ آٹھ اعلی صلاحیت والے پنکھوں کو بھی برآمد کیا۔ پولیس نے کہا ہے چین میں حالیہ برسوں میں یہ سب سے بڑا بجلی چوری کا معاملہ ہے۔ تیانجن بٹكوائن معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور پانچ افراد کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
چین كرپٹوكرنسي کے لئے محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا لیکن حکومت نے گزشتہ سال زبردست مہم کو چلاکر اس سلسلہ میں بٹكوائن اور دوسری کریپٹو کرنسی کے معاملات میں سخت کارروائی کی ہے۔ بٹكوائن کے گورکھ دھندے میں ہائی پاور مشینوں کا استعمال ہوتا ہے جس میں وسیع پیمانہ پر کمپیوٹنگ کے ذریعے بٹكوائنس تیار کیا جاتا ہے۔ یہ تیاری میتھمیٹیکل فارمولہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ اس کام میں زیادہ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا اس گورکھ دھندے میں وابستہ لوگ سستی بجلی کی دستیابی والی جگہوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: