سرورق / خبریں / چھتیس گڑھ : تصادم میں دس نکسلی ہلاک‘ سات کی لاش برآمد –

چھتیس گڑھ : تصادم میں دس نکسلی ہلاک‘ سات کی لاش برآمد –

بیجا پور‘ چھتیس گڑھ کی بیجا پور ضلع پولیس نے نکسلوں کے خلاف مہم میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آج صبح تصادم میں پانچ خواتین سمیت دس نکسلیوں کو ہلا ک کردیا۔ ان میں سے سات کی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں ۔ جائے واردات سے بندوقیں اور دھماکہ خیز مادوں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ بستر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس وویکانند سنہا نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ مدیڑ تھانہ علاقے کے آئی پینٹا گاوں کے نزدیک جنگل میں نکسلیوں نے ٹھکانہ بنارکھا ہے۔
پولیس نے مشترکہ فورس روانہ کی جس نے منصوبہ بند طریقے سے علاقے کا محاصر ہ کرنا شروع کردیا۔ پولیس کی موجودہ کو بھانپ کر نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک چلنے والے تصادم کے بعد بالآخر نکسلیوں کے حوصلے پست ہوگئے اور وہ پہاڑی اور گھنے جنگل میں بھاگ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ کی سرچنگ کے دوران پانچ خواتین اور دو مردنکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت کی جارہی ہے۔ افسرا ن نے بتایا کہ جائے تصادم سے ثبوت‘ خون اور گھسیٹنے کے نشانات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کم سے کم تین اور نکسلی مارے گئے ہیں ساتھ ہی کئی لہولہان ہوئے ہیں۔ ساتھیوں کی لاشیں نکسلی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے واردات سے ایک ایس ایل آر‘ چار ایس بی بی ایل‘ چھ راکٹ لانچر‘ تین ہینڈگرینیڈ‘ ایک ریوالور۔ ہرے پوشاک‘ بینر‘ پوسٹر‘ نکسلی لٹریچر‘ دوائیں ‘ گولہ بارود‘ ڈیٹونیٹر‘ بجلی کے تار‘ بیٹری اوربڑی مقدار میں روزمرہ استعمال کی چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: