سرورق / خبریں / چکمگلور ضلع بھر میں زبردست بارش، درخت اورکھمبے زمیں بوس –

چکمگلور ضلع بھر میں زبردست بارش، درخت اورکھمبے زمیں بوس –

چکمگلور:ضلع کے ملناڈ تعلقوں میں مسلسل بارش ہورہی ہے، بارش کی تباہ کاری ضلع بھر میں جاری ہے۔ مسلسل ایک ہفتہ سے ہورہی بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ زبردست طوفانی بارش کے پیش نظر موڈگیرہ، این آر پورہ شرنگیری اور کوپہ تعلقہ کے اسکول اور کالجوں کو بروز جمعرات چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے ہیں، سڑکوں پر نقل و حمل تھم گئی ہے۔ چند علاقوں میں بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے برقی سربراہی روک دی گئی ہے۔ بروز چہارشنبہ ہوئی بارش سے ہبال برڈج زیر آب آگیا، یہ پل اب تک پانچویں مرتبہ پانی میں ڈوبا ، بار بار پل ڈوبنے کی وجہ سے پل انتہائی کمزور ہوگیا ہے۔ پل ڈوبنے کی وجہ سے لوگ اپنی منزل پہنچنے کیلئے متبادل راستہ سے جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: