سرورق / خبریں / چکمگلور بی جے پی کے جنرل سکریٹری کا قتل

چکمگلور بی جے پی کے جنرل سکریٹری کا قتل

چکمگلور۔ بی جے پی کے ٹاؤن جنرل سکریٹری اور رکن اسمبلی سی ٹی روی کے قریبی ساتھی انور( 44) پرکل رات 10:30؍ بجے شہر کے گاوری کالو کے گڈ مارننگ شاپ کے قریب موٹر بائک رکوا کر چاقو سے حملہ کردیاگیا۔ جس سے شدید زخمی انور نے موقع واردات پر ہی دم توڑدیا۔ پھر فوراً ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال کو لے جایاگیا ۔ ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ پسماندگوں میں بیوی اور 2بچے شامل ہیں ۔ قتل کی وجہ سیاسی یا ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے۔ پولیس اس معاملے میں تحقیق کررہی ہے ۔بسونہلی پولیس کے سب انسپکٹر گیتا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اناّ ملی تحقیق میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان شبہ کی بنیا دپر اپہلی کے ساکن یوسف حاجی ایک اور شخص پر یف آئی آر درج کیاگیا ہے۔ کیونکہ وہاں کے آس پاس پڑوسی کا بیان ہے کہ 6؍ ماہ سے پیشتر یوسف حاجی کا لڑکا جو جیل میں سزا کاٹ رہا ہے حملہ اسی کی کارستانی بتائی جارہی ہے۔ اور اس کے بھائی ایوب جو گلف میں ہے اس نے سپاری دے کر یہ قتل کرایا ہوگا۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے کارکنوں نے چکمگلور بند کی آواز دے کر آدھادن شہر کی تمام دُکانیں بند کروائیں۔ اور ایک احتجاجی جلوس نکالا ۔ مقامی رکن اسمبلی سی ٹی روی اور رکن پارلیمان شوبھا کرند لاجے نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے فوراً حملہ آوار خاطیوں کو گرفتار کرکے سزادینے کی مانگ کی۔ شہر کے مسلمانوں اور اداروں کے ذمہ دار، متولیان مساجد نے تعزیت ادا کرتے ہوئے گہرے رنج کا اظہار کیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعدنماز ظہر اپہلی کی مسجد میں ادا کی گئی اور چکمگلور کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: