سرورق / بین اقوامی / چار دن میں پاکستان مسلم لیگ- ن کے ارکان کیخلاف تقریباً17 ہزار مقدمات –

چار دن میں پاکستان مسلم لیگ- ن کے ارکان کیخلاف تقریباً17 ہزار مقدمات –

اسلام آباد،پاکستان میں کچھ عرصہ پہلے تک اقتدار میں رہنے والی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی جماعت مسلم لیگ- ن کے قریب سترہ ہزار ارکان کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے مقدمات شروع کیے جا چکے ہیں۔ خبررساں ایجنسی رائٹر نے پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت سے یہ اطلاع گزشتہ روز پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی۔ بیان کے مطابق ان مقدمات کی تعداد سولہ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ ہے اور اس کی وجہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی طرف سے کی جانے والی انتخابی قوانین کی خلاف ورزیاں بنیں۔ پولیس کے بیان کے مطابق یہ مقدمات گزشتہ چار روز میں صوبہ پنجاب میں درج کیے گئے اور اس دوران لاہور سے اس پارٹی کے سینکڑوں ارکان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: