سرورق / خبریں / چائے کی گرم چسكيوں کے بعد عدالتی کام کاج عام دنوں کی طرح شروع –

چائے کی گرم چسكيوں کے بعد عدالتی کام کاج عام دنوں کی طرح شروع –

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) ’جج پریس کانفرنس‘ تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ کے جج ہمیشہ کی طرح آج صبح ایک بار پھر لاؤنج میں جمع ہوئے اور ساتھ میں چائے اور کافی پی، لیکن اس بار خاص بات یہ رہی کہ اس دوران عدالت کے تمام عملہ کو باہربھیج دیا گیا ۔

کافی کے بعد سپریم کورٹ میں کام کاج معمول دنوں کی طرح شروع ہوا، فرق صرف اتنا رہا کہ آج تقریبا تمام بنچ میں ساڑھے دس بجے کے بجائے 10 بجکر 40 منٹ سے سماعت شروع ہوئی۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ جیسے ہی بیٹھی، ایڈووکیٹ آر پی لوتھرا نے گزشتہ جمعہ کو چار سینئر ججوں کی طرف سے پریس کانفرنس کے معاملہ کو اٹھایا-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: