سرورق / کھیل / پی ایس ایل 3 میں پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتِ حال، لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کےخلاف سپر اوور میں ایونٹ کی دوسری کامیابی-

پی ایس ایل 3 میں پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتِ حال، لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کےخلاف سپر اوور میں ایونٹ کی دوسری کامیابی-

دبئی ، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں تین رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈ میک کولم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔اس کے جواب میں میچ کی آخری گیند پر قلندرز کو فتح کیلئے 2 رنز درکار تھے لیکن وہ ایک ہی رن بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔بابر نے لینڈل سمنز کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 72 رنز کی شراکت کی، سمنز 39 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سہیل خان کی وکٹ بنے جبکہ کولن انگرام بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔دوسرے اینڈ سے بابر اعظم نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی اور 49گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے سہیل خان تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے۔
میچ کے آخر اوور میں قلندرز کو فتح کیلئے 16 رنز درکار تھے اور سہیل اختر نے ابتدائی تین گیندوں پر 12رنز بٹور کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔اوور کی چوتھی گیند پر مچل میک کلینیگن رن آؤٹ ہو گئے جبکہ پانچویں گیند پر ایک رن ہی بن سکا۔لاہور قلندرز کو میچ کی آخری گیند پر تین رنز درکار تھے لیکن سہیل اختر باؤندری پر کیچ ہو گئے تاہم لاہور قلندرز کے کیمپ میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب امپائرز نے اعلان کیا کہ عثمان شنواری نے نوبال کی ہے۔میچ کی آخری گیند فری ہٹ تھی جس پر قلندرز کو فتح کیلئے 2 رنز درکار تھے لیکن وہ ایک ہی رن بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہو ا۔لاہور قلندرز نے سپر اوور میں 11 رنز بنا کر کراچی کنگز کو فتح کیلئے 12 رنز کا ہدف دیا۔کراچی کنگز کی ٹیم سپر اوور کی چھٹی گیند پر شاہد آفریدی کے چھکے کے باوجود قلندرز نے تین رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔
وہیں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر بہت ہی دلچسپ صورتِ حال ہے جہاں کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے جنگ جاری ہے، کیونکہ ان میں سے ایک ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
آج آرام کا دن ہے تاہم ٹورنامنٹ کا اگلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 مارچ کو شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کو ایونٹ میں 2 اور 3 میچ مزید کھیلنے ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں اپنا ایک میچ ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس سے واضح ہے کہ دونوں میں سے ایک ٹیم 12 پوائنٹس لے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، تاہم ہارنے والی ٹیم کے پاس پھر بھی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچے کا موقع ہوگا۔
ادھر ملتان سلطانز کو ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جہاں صرف فتح ہی اسے پلے آف مرحلے میں پہنچا سکے گی۔ملتان سلطانز کی شکست کی صورت میں ایونٹ میں پشاور زلمی کی صرف ایک شکست کا انتظار کرنا پڑے گا، جس کے دو میچ ابھی باقی ہیں تاہم اس کی دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد ملتان سلطانز کو کراچی کنگز کی اس کے بقیہ میچوں میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے 9، 9 پوائنٹس ہیں تاہم کراچی کنگز اپنے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت تیسرے اور ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر ہے۔ادھر پشاور زلمی کے صرف 6 پوائنٹس ہیں اور اس کے 2 میچ باقی ہیں، اور دونوں ہی میچوں میں فتح کی صورت میں پشاور زلمی پلے آف مرحلے کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی۔لاہور قلندرز نے ایونٹ میں 8 میچ کھیلے ہیں جہاں اسے 2 میں فتح ہوئی جبکہ 6 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، جس کے ساتھ ہی وہ ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: