سرورق / کھیل / پیرس سینٹ جرمین فٹبال: نیمار زخمی، میڈرڈ کے خلاف کھیلنا مشکوک-

پیرس سینٹ جرمین فٹبال: نیمار زخمی، میڈرڈ کے خلاف کھیلنا مشکوک-

پیرس، برازیل کے اسٹار فٹبالر اور پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے کھلاڑی نیمار کا ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپئن لیگ کے میچ میں کھیلنا مشکوک مانا جارہا ہے۔ چھبیس (26) سالہ نیمار کو اتوار کے روز مورسیلے کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی اور وہ زمین پر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا تھا۔ پی ایس جی نے اس میچ میں مورسیلے کو یک طرفہ انداز میں 0۔3 سے شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد پی ایس جی کی ٹیم 27 مقابلوں میں 71 پوائنٹس حاصل کرکے اس لیگ میں سرفہرست ہے۔
گزشتہ برس ریکارڈ معاہدہ کرکے بارسیلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شریک ہونے والے برازیل کے فٹبال اسٹار نیمار کے بارے میں ان کی ٹیم نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک میدان پر واپسی کریں گے۔ پی ایس جی کو اب چھ مارچ کو ریال میڈرڈ کے خلاف آخری 16 کے دوسرے مرحلےکے میچ کھیلنے ہیں۔ نیمار نے پی ایس جی سے منسلک ہونے کے بعد سے اب تک 30 میچوں میں 29 گول داغے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: