سرورق / خبریں / پڑھیں، کھیلیں اور بڑے ہوکر بڑے کام کریں: مودی

پڑھیں، کھیلیں اور بڑے ہوکر بڑے کام کریں: مودی

رائے پور، (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بچوں کو آج سے شروع ہورہے فٹبال ورلڈ کپ کو دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ محنت کریں، پڑھیں، خوب کھیلیں اور بڑے ہوکر بڑے کام کریں۔
مسٹر مودی نے آج یہاں نیا رائے پور میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کرسٹل ہاوس اسکول نیا رائے پور کے بچوں سے ملاقات کی ۔ بچوں نے معصوم لہجہ میں مسٹر مودی کو اپنے پورے دن کے معمولات اور صفائی ستھرائی کی باتیں بتلائیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ نہ تو خود کچرہ پھیلاتے ہیں بلکہ دوسروں کو کچرہ پھیلانے سے روکتے بھی ہیں۔
وزیراعظم نے بچوں سے ان کی پڑھائی ، کھیلنے، اسکول اور ان کی رہائش گاہ کے بارے میں پوچھا جس کا بچوں نے نہایت ادب کے ساتھ جواب بھی دیا۔ مسٹر مودی نے بچوں سے کہاکہ وہ محنت کریں ، پڑھیں ، خوب کھیلیں اور بڑے ہوکر بڑے کام کریں۔ انہوں نے بچوں سے آج سے شروع ہورہے فٹبال ورلڈ کپ کو بھی دیکھنے کو کہا۔ اس موقع پر وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ بھی ان کے ساتھ تھے۔
خیال رہے کہ نیا رائے پور علاقہ کے متاثرہ 42گاوں کے بچوں کو مفت جدید تعلیم مہیا کرانے کیلئے کرسٹل ہاوس اسکول شروع کیا گیا ہے۔ نیا رائے پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورہوم بلڈنگ ڈویزن کے تعاون سے یہ اسکول بنایا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: