سرورق / خبریں / پٹیالہ روڈ ریز معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ –

پٹیالہ روڈ ریز معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ –

نئی دہلی‘ سپریم کورٹ نے 1988 کے پٹیالہ روڈ ریز معاملے میں پنجاب کے کابینی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور ان کے ساتھی روپندر سنگھ سدھو کی اپیل پر آج فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
مسٹر سدھو کی طرف سے ان کے وکیل آر ایس چیمہ نے دلائل دئے۔ وہ کل بحث مکمل نہیں کرسکے تھے لیکن آج انہوں نے اپنی دلیل مکمل کی۔ اس کے بعد عدالت عظمی نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ مسٹر چیما نے پنجاب حکومت کے وکیل کے ذریعہ مسٹر سدھو کو قاتل بتانے کی بھی مخالفت کی۔
عدالت عظمی کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سدھو کی سزا برقرار رہے گی یا نہیں۔ اس معاملے میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے سابق کرکٹر کو تین سال کی سزا سنائی تھی۔ اس معاملے پر اب پورے پنجاب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔گذشتہ بارہ اپریل کو سماعت کے دوران مسٹر سدھو کو اس وقت زبردست دھچکا لگا تھا جب ریاستی حکومت نے سابق کرکٹر کو روڈ ریز واقعہ میں قصوروار بتایا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: