سرورق / خبریں / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف

نئی دہلی،  (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دسویں دن کمی درج کی گئی۔ راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اور پٹرول کی 21 پیسے کم ہوکر بالترتیب 68.58 روپے اور 77.42 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
گزشتہ دس دنوں میں پٹرول ایک روپے اور ڈیزل 72 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ اس سے پہلے 14 مئی سے 30 مئی تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا تھا اور قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
کولکاتہ میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 80.07 روپے اور ڈیزل کی 71.13 روپے فی لیٹر درج کی گئی ہے۔ ممبئی میں دونوں ہی ایندھن ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگی ہیں۔یہاں پٹرول 85.24 روپے اور ڈیزل 73.02 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 80.37 روپے اور 72.40 روپے فی لیٹر ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: