سرورق / خبریں / پٹرولیم مصنوعات کے محفوظ اور مستعد استعمال کے بارے میں سکشم پروگرام-

پٹرولیم مصنوعات کے محفوظ اور مستعد استعمال کے بارے میں سکشم پروگرام-

نئی دہلی،12جنوری(یو این آئی)سکشم (سن رکشنڑچھمتا مہوتسو) حکومت ہند کی پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن(پی سی آر اے ) کا ایک اہم سالانہ پروگرام ہے ،جس میں تیل اور قدرتی گیس کے شعبے کے پبلک سیکٹر ادارے اور ریاستی سرکار وں جیسے دعوے دار عملی اشتراک کرکے عوام پر مرتکز سرگرمیوں کے ذریعہ ایندھن کی بچت اور بہتر اورصحت مند ماحول سازگار کرنے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کے محفوظ اور مستعد استعمال کے بارے میں بیداری عوام الناس میں بیداری پیداکرتے ہیں۔

اس سال ایک مہینہ جاری رہنے والے سکشم 2018 کے پروگرام میں گفت وشنید کے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ، جو ایندھن کی بچت کی مہم سے شروع ہوگا۔
اس پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 16 جنوری 2018 کو سری فورٹ آڈیٹوریم میں کیا جائے گا

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: