سرورق / خبریں / پُرامن اور منصفانہ انتخابات کیلئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔ڈی جی پی

پُرامن اور منصفانہ انتخابات کیلئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔ڈی جی پی

بنگلور۔ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل پولیس نیلامنی ایس راجو نے کہا کہ ناخوشگوار واقعات کے بغیر امن وامان اور نظم وضبط کے ساتھ منصفانہ طور پر ریاستی اسمبلی انتخابات کروانے کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں۔کورمنگلاکے کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس (کے ایس آرپی)میدان میں آج ’’پولیس فلیگ ڈے‘‘ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئے اس کیلئے احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے دوران حساس اور زیادہ حساس پولنگ بوتھس کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔یہاں زیادہ سے زیادہ پولیس فورس کو تعینات کیاگیا ہے۔ اس سلسلہ میں ریاستی انتخابی افسر کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابات کے موقع پر ضابطۂ اخلاق کے ساتھ قانون پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کیلئے وہ تمام سطح کے پولیس اہلکاروں کو احکامات جاری کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات کی دھاندلیوں میں اگر پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نیلامنی ایس راجونے کہاکہ تمام پولیس تھانوں کی حدود میں موسیقی،فحش رقص پروگرام کے انعقاد پر متعلقہ تنظیموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ انتخابات کے دوران تمام پولیس اہلکاروں کوایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دینی چاہئے۔پولیس کانسٹیبل سے لے کر اعلیٰ پولیس افسر تک تمام کو اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دینی چاہئے۔اس میں لاپروائی اوربے توجہی پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی کابھی انتباہ دیا۔انہوں نے بتایا کہ منصفانہ انتخابات کروانے کے مقصد سے اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ اجلاس کئے جارہے ہیں۔ان اجلاس میں افسران کو کئی مشوروں سے نوازا جارہا ہے، جس پر عمل پیراہوکر امن وامان کے ساتھ انتخابات کرواسکیں گے۔اس موقع پر ریاستی چیف سکریٹری کے رتنا پرابھا نے نظم وضبط کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم کے معاملات کو حل کرنے کے لئے دن رات جدوجہد میں لگے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو کافی سراہا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات کے موقع پر امن وامان اور نظم وضبط کو برقرار رکھنے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو فوری حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے لئے محکمہ پولیس نے درکار احتیاطی اقدامات کررکھے ہیں۔تقریب میں محکمہ داخلہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری رجنیش گوئل سمیت اعلیٰ پولیس افسران موجودتھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: