سرورق / بین اقوامی / پوٹن کے ساتھ شمالی كوريا پر بھی بات چیت ہوئی:ٹرمپ

پوٹن کے ساتھ شمالی كوريا پر بھی بات چیت ہوئی:ٹرمپ

واشنگٹن،  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہو نے والی گفت و شنید کے دوران شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو لے کر بھی بات چیت کی۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کو کم کرنے پر بھی غو ر وخوض کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس میں منگل کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے لئے اپنےجوہری ہتھیار ختم کرنے کی کوئی خاص وقت کی حد نہیں ہے اور اس معاملے کو لے کر کوئی جلد بازی کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔قابل غور ہے کہ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں پیر کو مسٹر ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: