سرورق / کھیل / پونے میں ویراٹ پر بھاری پڑے دھونی چینئی نے بنگلور کو 6؍ وکٹ سے ہرایا۔آرسی بی کے لئے مشکلیں بڑھیں

پونے میں ویراٹ پر بھاری پڑے دھونی چینئی نے بنگلور کو 6؍ وکٹ سے ہرایا۔آرسی بی کے لئے مشکلیں بڑھیں

پونے ۔ (ایجنسیز) لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ( 18 رن پر 3 وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت چینئی سوپر کنگ نے چھوٹے اسکور والے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ہفتہ کو 12 گیند باقی رہتے 6؍وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 11 کے پلے آف کی جانب مضبوطی سے قدم بڑھا دیا۔چینئی نے بنگلور کو9 وکٹ پر 127 رن کے معمولی اسکور پر محدود کرنے کے بعد کچھ اتار چڈھاو سے گزرتے ہوئے 18 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 128 رن بنا کر ٹورنمنٹ میں10میچوں میں ساتویں کامیابی حاصل کر لی۔چینئی کے اب14؍پوائنٹس ہو گئے ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کے لئے اسے اب صرف ایک جیت کی ضرورت ہے ۔ چینئی کی ٹیم اب ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔دوسری طرف اس ہار کے ساتھ ویراٹ کوہلی کی کپتانی والی بنگلور ٹیم کی مصیبتیں بڑھ گئی ہیں۔ بنگلور کی 9؍ میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے اور اس پلے آف میں پہنچنے کے لئے اب اپنے تمام 5؍ میچ جیتنے ہوں گے ۔چینئی کے سامنے ہدف بڑا نہیں تھا لیکن18؍رن کے وقفے میں ایک کے بعد ایک3؍ وکٹ گنوانے کے بعد اچانک ہی اس پر دباؤ بن گیا۔چینئی نویں اوور میں ایک وکٹ پر62؍رنز کی خوشگوار صورتحال سے 13؍ویں اوور میں 4؍ وکٹ پر 80؍ رن کی بحرانی پوزیشن میں پہنچ گئی۔اس کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ڈیون براوؤنے پورا صبر دکھایا اور احتیاط کے ساتھ کھیلتے ہوئے پہلے ٹیم کو 15.5 اوور میں100؍رن تک پہنچایا۔اب جب طے ہو گیا کہ بحران نکل گیا ہے تو دھونی نے ہاتھ کھولنے اور میچ جلد ختم کرنے کا فیصلہ کر ڈالا۔دھونی نے 18 ویں اوور میں لیگ اسپنر یجویندر چہل کی دوسری، تیسری اور چوتھی گیندوں پر چھکے جڑکر میچ کا فیصلہ کر ڈالا۔براوؤ نے آخری گیند پر ایک رن لے کر میچ ختم کر دیا۔اس اوور میں22؍رن بنے اور میچ 12 ؍گیند پہلے نمٹ گیا ۔چینئی کے کپتان نے 23 ؍گیندوں میں ناٹ آؤٹ 31 رنز بناکر ایک چوکا اور تین چھکے لگائے ، جبکہ براوو نے 17؍گیندوں میں ایک چھکے سمیت 14 رن بنائے ۔ اوپنر شین واٹسن نے 11، امباٹی رائیڈو نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے32؍اور سریش رائینا نے 21؍گیندوں میں25؍رن بنائے ۔ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرز کی ٹیم رویندرجڈیجہ اور ہربھجن سنگھ کی گیند بازی کے سامنے 20؍ اوور میں 9؍ وکٹ گنواکر 127؍ رن ہی بناپائی۔ آر سی بی کی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز پارتھیوپٹیل نے سب سے زیادہ 53؍ رن بنائے ان کے علاوہ صرف ٹم ساؤتھی ہی دو عدد کے ہندسے تک پہنچ سکے انہوں نے 36؍ رن بنائے اس میچ میں بنگلور کے بلے باز ہر بھجن سنگھ اور رویندر جڈیجہ کی اسپین گیند بازی کے سامنے بے بس نظر آئے۔ جڈیجہ نے 4؍ اوور میں 18؍رن دے کر 3؍ وکٹ جھٹکے جس میں ویراٹ کوہلی کا بڑا وکٹ بھی تھا۔ ہربجھن سنگھ نے 2؍ وکٹ لئے جس میں ڈی ویلیئرس کا بیش قیمتی وکٹ بھی شامل ہے۔ ویراٹ اور ڈی ویلیئرس بلے بازی میں ناکام ہونے سے بنگلورکی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئی اور20؍ اوور میں 9؍وکٹ کے نقصان پر محض 127؍ رن بناپائی۔


Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: