سرورق / بین اقوامی / پومپیو جوہری ترک اسلحہ پر بات چیت کرنے کیلئے شمالی كورياجائیں گے –

پومپیو جوہری ترک اسلحہ پر بات چیت کرنے کیلئے شمالی كورياجائیں گے –

واشنگٹن ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جوہری ترک اسلحہ پر شمالی کوریا کی پلاننگ پر بحث کرنے کے لئے آئندہ ہفتے پیانگ یانگ کا دورہ کریں گے۔ اخبار ’فنانشیل ٹائمز ‘ میں جمعرات کو شائع رپورٹ میں مسٹر پومپیو کے منصوبہ سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے دورے کی وجہ سے ہی مسٹر پومپیو نے آئندہ چھ جولائی کو واشنگٹن میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کو ملتوی کر دیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان گذشتہ 12 مئی کو سنگاپور میں ہونے والے مذاکرات کے بعد مسٹر پومپیو پیانگ یانگ کے دورے پر جانے والے پہلے امریکی وزیر ہوں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: