سرورق / خبریں / پنچایت 89فیصد سیٹوں پر ترنمول کانگریس کامیاب –

پنچایت 89فیصد سیٹوں پر ترنمول کانگریس کامیاب –

کلکتہ: ( یو این آئی)مغربی بنگال پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس نے یک طرفہ جیت حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔گرام سبھا کی 89فیصد سیٹوں پر ترنمو ل کانگریس نے جیت حاصل کرلی ہے ۔گرام سبھا کی 31836گرام سبھا کی سیٹوں پر پولنگ ہوئی تھی ۔جس میں 29,634کے نتائج آچکے ہیں جس میں ترنمول کانگریس نے26,601سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔
ترنمول کانگریس کی جیت کی شرح 89فیصد ہوتی ہے ۔جب کہ بی جے پی کو6.85سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور سی پی ایم و کانگریس کو 1.38فیصد سیٹوں پر جیت در ج کی ہے ۔جب کہ 1.06سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں زیادہ ترنمول کانگریس کے باغی لیڈر ہیں ۔
ترنمو ل کانگریس نے 20ضلع پریشد کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور 239سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے جب کہ اب تک ایک بھی سیٹ پر اپوزیشن جماعت کو کامیابی نہیں ملی ہے ۔ضلع پریشد کے 621سیٹوں پر پنچایت انتخابات ہوئے تھے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: