سرورق / خبریں / پنجاپ نیشنل بینک گھوٹالہ: نیرو مودی کو ہانگ کانگ سے پکڑ کر لانے کی تیاری –

پنجاپ نیشنل بینک گھوٹالہ: نیرو مودی کو ہانگ کانگ سے پکڑ کر لانے کی تیاری –

نئی دہلی، ہندستان نے کروڑوں روپے کے بنک گھپلہ کے ملزم ہیرا کاروباری نیرومودی کو اس کے حوالے کرنے کے لئے ہانگ کانگ انتظامیہ سے باضابطہ درخواست کی ہے جس پر ہانگ کانگ کا جوڈیشیل محکمہ غور کررہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج یہاں باقاعدہ پریس بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ ہانگ کانگ کے ساتھ ہندستان کا 1997کا ایک معاہدہ ہے جس میں ایک دوسرے کے اقتصادی مجرموں اور مفرور افراد کو ایک دوسرے کے کہنے پر پکڑ کر سونپے جانے کا التزام ہے۔ ہندستانی مشن نے اس کے تحت ہانگ کانگ انتظامیہ کو نیرو مودی کو ہندستان کے حوالے کرنے کی درخواست دی ہے جس پر وہاں کا جوڈیشیل محکمہ غور کررہا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کیا میہول چوکسی کو حوالے کرنے کے تعلق سے بھی امریکہ سے بھی اس طرح کی درخواست کی گئی ہے یا کرنے کی تیاری ہے ، تو مسٹر کمار نے کہاکہ وزارت خارجہ کا رول تب شروع ہوتا ہے جب یہ پتہ چل جائے کہ میہول چوکسی یا مطلوب شخص کس ملک میں ہے۔ اس معاملہ میں ابھی تک خفیہ ایجنسیاں یا پولیس سے یہ پتہ نہیں چلا ہے اور نہ ہی وزارت خارجہ کو اس بارے میں کوئی ہدایت ملی ہے لیکن نیرو مودی کے بارے میں پارلیمنٹ میں وزارت خارجہ کے وزیر مملکت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کی ہانگ کانگ میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے تو ہم نے ہانگ کانگ انتظامیہ کو درخواست بھیجی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: