سرورق / خبریں / پنجاب کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس اور بہار میں آرجے ڈی امیدوار شاہنواز عالم فاتح

پنجاب کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس اور بہار میں آرجے ڈی امیدوار شاہنواز عالم فاتح

جالندھر، پنجاب میں جالندھر ضلع کی شاہ کوٹ اسمبلی سیٹ کے لئے ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار ہردیوسنگھ لاڈی شیرووالیہ نے اپنے نزدیکی حریف اکالی دل کے امیدوار نائب سنگھ کوہاڑ کو 38801ووٹوں سے ہراکر اکالی دل سے یہ سیٹ چھین لی ہے ۔کانگریس کو 82745ووٹ ملے ۔ اکالی دل کے نائب سنگھ کوہاڑ کو کل 43944اور عام آدمی پارٹی کو کل 1900ووٹ ملے ۔نائب سنگھ کوہاڑ نے ای وی ایم مشینوں میں بڑے پیمانہ پر گڑبڑ کا الزام لگایاہے ۔
واضح رہے کہ شاہ کوٹ اسمبلی حلقہ اکالی دل کا گڑھ ماناجاتارہاہے ۔نائب سنگھ کوہاڑ کے والد آنجہانی اجیت سنگھ کوہاڑ اس حلقہ سے مسلسل پانچ بار رکن اسمبلی رہے ہیں ۔کانگریس امیدوارہردیوسنگھ لاڈی پر کانکنی مافیا ہونے کا الزام لگنے کے باوجود کانگریس قیادت نے اسے سچائی کی جیت بتایاہے ۔

 

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: