سرورق / خبریں / پنجاب میں بی جے پی کو دھچکا، گورايا بی ایس پی میں شامل –

پنجاب میں بی جے پی کو دھچکا، گورايا بی ایس پی میں شامل –

پھگواڑا، پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آج اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اس کے پسماندہ طبقات سیل کے ریاستی انچارج اور ریاستی ورکنگ کمیٹی کے رکن مهندر پال سنگھ گورايا پارٹی چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) میں شامل ہوگئے۔

یہ معاملہ آج صبح ہی ہوا جب بی ایس پی صدر رچھپال راجو کے آناً فاناً میں بلائے گئے ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گورايا نے اپنے حامیوں سمیت بی ایس پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بی ایس پی کے دیگر سینئر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔

مسٹر گورايا پہلے بھی بی ایس پی میں ہی تھے۔ انہوں نے 2002 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر نورمحل اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار امرجیت سنگھ سامرہ کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ وہ بعد میں 2012 میں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

مسٹر گورايا کے بی ایس پی میں شامل ہونا ریاستی بی جے پی کے نئے صدر شویت ملک اور پارٹی کے لئے 2019 کے لوك سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔انهوں نے آج بی ایس پی میں شامل ہونے کے موقع پر کہا کہ وہ بی جے پی میں گھٹن محسوس کر رہے تھے اور اس لئے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: