سرورق / کھیل / پلے آف کیلئے راجستھان کو چاہئے جیت، پنجاب کرے گا دعویٰ مضبوط

پلے آف کیلئے راجستھان کو چاہئے جیت، پنجاب کرے گا دعویٰ مضبوط

اندور (یو این آئی) آئی پی ایل11؍میں اپنے اپنے پچھلے مقابلے ہار کر اتوار کو یہاں اترنے جا رہی راجستھان رائلس اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں جیت کی پٹری پر واپسی اور پلے آف کے لئے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے ارادے سے اتریں گی۔پلے آف کے لئے پنجاب کی پوزیشن راجستھان سے کہیں بہتر ہے ۔پنجاب کل ممبئی سے ہارنے کے باوجود8؍ میچوں میں 5؍ جیت اور10؍پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان اتنے ہی میچوں میں 3؍جیت اور 6؍ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے راجستھان نے بھی اپنا پچھلا مقابلہ دہلی ڈئیر ڈیولس سے دہلی میں بارش سے متاثرہ مقابلے میں محض چار رنز سے گنوایا تھا۔راجستھان کو اس مقابلے میں جیت کی اشد ضرورت ہے ۔ہارنے کی صورت میں اس کے لئے آگے کے حالات مشکل ہو جائیں گے اور پھر اسے اپنے تمام باقی پانچ میچ جیتنے ہوں گے ۔یہ میچ جیتنے کے باوجود راجستھان کو باقی میچوں میں سے کم از کم چار میچ جیتنے ہوں گے ۔پنجاب کے پاس اپنے دوسرے گھریلو میدان اندور میں ممبئی کے خلاف جیتنے کا اچھا موقع تھا جب اس نے 6؍ وکٹ پر 174 رن بنانے کے بعد ممبئی کے4؍ وکٹ 16 ویں اوور میں120؍کے اسکور پر گرا دئیے تھے لیکن آخری اووروں میں پنجاب کے گیند بازوں نے کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جیت کو اپنے ہاتھوں سے پھسل جانے دیا۔پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون کو اس صورت حال کو تبدیل کرنا ہوگا۔میچ ایسی لاپرواہی سے نہیں گنوایا جا سکتا۔ممبئی نے 15.3 اوور میں اپنے 4؍ وکٹ 120 کے اسکور پر گنوا دیئے تھے لیکن 19 اوور کے اختتام پر اس نے میچ جیت لیا۔اس میں صاف ہے کہ پنجاب کے کھلاڑی اپنی جیت یقینی مان چکے تھے جس کی وجہ سے وہ میچ ہار گئے ۔پنجاب جیسی خراب بولنگ راجستھان کے گیند بازوں نے دہلی کے خلاف اپنے گزشتہ میچ میں کی تھی جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دہلی نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں 17.1 اوور میں6 وکٹ پر 196؍رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔راجستھان کو پھر12؍اوور میں151؍رن کا نظر ثانی ہدف دیا گیا تھا لیکن راجستھان کی ٹیم 6؍اوور میں79؍رن کے شاندار آغاز کے بعد اسے برقرار نہیں رکھ سکی اور 5؍ وکٹ پر 146 رن ہی بنا سکی۔پنجاب اور راجستھان دونوں کو اپنی بولنگ کو بہتر بنانا ہوگا تبھی وہ جیت کی توقع کر پائیں گی۔ دہلی کے خلاف انگلینڈ کے جوس بٹلر نے محض18؍گیندوں میں نصف سنچری ٹھوکتے ہوئے کل26؍گیندوں میں 4؍ چوکوں اور 7؍ چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جبکہ ڈی آرسی شارٹ نے25؍گیندوں میں44؍رن بنائے لیکن سنجو سیمسن کا تین اور بین اسٹوکس کا ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو جانا راجستھان کے لئے مہلک رہا۔راجستھان کو اس نزدیکی ہار کے جھٹکے سے نکل کر اب پنجاب کے خلاف نئے حوصلے سے کھیلنا ہو گا ۔


Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: