سرورق / خبریں / پر امن اور منصفانہ انتخابات کیلئے تمام کا تعاون ضروری: پی سی جعفر

پر امن اور منصفانہ انتخابات کیلئے تمام کا تعاون ضروری: پی سی جعفر

ہاسن: (جمیل احمد، نامہ نگار) ضلع میں پرامن اور غیر جانبدارانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے عوام، امیدوار، سیاسی پارٹیاں اور دیگر تنظیموں کا تعاون ضروری ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر و ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر پی سی جعفر نے کہی۔ انہوں نے یہاں ڈپٹی کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منظم طریقہ سے انتخابات کی کارروائی کیلئے درکار تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل کمار شہاپور وارڈ ضلع پنچایت چیف ایگزی کیٹیو آفیسر جگدیش، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر پورنما کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر نے اب تک کی گئی تیاریوں کے بارے میں تفصیل پیش کی اور بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ریاستی اسمبلی انتخابات 2018 کیلئے 12 مئی کی صبح 7بجے سے شام 6بجے تک پولنگ کا وقت مقرر کیا ہے۔ ہاسن ضلع کے 7اسمبلی حلقوں میں جملہ 14,33045ووٹر موجود ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: