سرورق / کھیل / پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی اب تک کی ٹیمیں –

پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی اب تک کی ٹیمیں –

ماسکو ،  (یو این آئی) روس کی میزبانی میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے ۔ گروپ لیول کے دوسرے راؤنڈ کے نصف سے زائد میچ مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تیس جون سے شروع ہونے والے پری کوارٹر فائنل مرحلے پر نگاہیں جمنا شروع ہو گئی ہیں۔عالمی فٹ بال کپ کا فائنل میچ جولائی کی پندرہ تاریخ کو ماسکو میں کھیلا جائے گا۔ اس فائنل میچ تک پہنچنے کے لیے بتیس ٹیموں نے ٹورنمنٹ میں شرکت کی تھی۔ اگلے مرحلے یعنی گروپ آف 16کی ٹیموں کے نام سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی اب تک کی ٹیمیں یہ ہیں:گروپ اے اس گروپ میں سے میزبان روس نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر کوالیفائی کر لیا ہے ۔ روس کے ساتھ گروپ اے سے لاطینی امریکی ملک یورو گوئے بھی اگلے مرحلے میں پہنچ چکا ہے ۔ بقیہ دو ٹیمیں سعودی عرب اور مصر اب گروپ لیول کا میچ کھیلیں گی لیکن وہ بظاہر ٹورنمنٹ سے خارج ہو چکی ہیں۔ اس گروپ پر ابھی تک بے یقینی کی فضا چھائی ہوئی ہے ۔ لیکن ایک بات اب تک واضح ہے کہ مراکش کی ٹیم اب اپنا آخری میچ ضرور کھیلے گی لیکن وہ ٹورنمنٹ سے باہر ہو چکی ہے ۔ اسپین، پرتگال اور ایران نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے اور اگلے میچوں سے ظاہر ہو گا کہ کونسی ایک اور ٹیم باہر ہو گی۔ بظاہر پری کوارٹر فائنل کے لیے پرتگال اور اسپین کے امکانات زیادہ ہیں۔گروپ سیورلڈ کپ کے اس تیسرے گروپ سے فرانس اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے ۔ ایک اور ٹیم نے ابھی کوالیفائی کرنا ہے اُس کا فیصلہ تیسرے راؤنڈ کے مکمل ہونے پر ہو گا۔ پیرو کی ٹیم دو میچ ہارنے کے بعد باہر ہو گئی۔ ڈنمارک اور آسٹریلیا میں سے ایک ٹیم نے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے ۔گروپ ڈیکروشیا کی ٹیم نے ارجنٹائن کو تین گول سے ہرا کر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ آئس لینڈ، نائجیریا اور ارجنٹائن مقابلے کی دوڑ میں ہیں۔ ان تینوں میں سے ایک نے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنا ہے ۔ ارجنٹائن اور نائجیریا کا میچ یقینی طور پر بہت اہم ہو گا کیونکہ یہی میچ واضح کرے گا کہ کس ٹیم کو آگے بڑھنا ہے ۔ دوسری جانب اگر آئس لینڈ نے کروشیا کو ہرا دیا تو پھر گول اوسط پر فیصلہ ہو گا۔گروپ ایاس پانچویں گروپ سے کوسٹا ریکا کی ٹیم ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئی ہے ۔ اس ٹیم نے اپنے گروپ کا آخری میچ ابھی کھیلنا ہے ۔ برازیل، سربیا اور سوئٹزرلینڈ میں سے دو ٹیموں نے کوالیفائی کرنا ہے ۔ بقیہ تین گروپوں کے میچ ابھی ہونا باقی ہیں۔ دوسرے راؤنڈ کے میچوں کی تکمیل پر مزید صورت حال واضح ہو جائے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: