سرورق / کھیل / پرنیت ، سمیر آسٹریلیا اوپن کے دوسرے دور میں

پرنیت ، سمیر آسٹریلیا اوپن کے دوسرے دور میں

سڈنی،  (یو این آئی) دوسری سیڈیڈ ہندوستان کے پرنیت او ر چوتھی سیڈیڈ سمیر ورما نے مردوں کے سنگل میں اپنے اپنے سنگلز مقابلے جیت کر بدھ کو آسٹریلیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے دوسرے دور میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔مردوں کے سنگلز کے پہلے دور میں پرنیت نے اسرائیل کے مشا زلبرمین کو 45 منٹ میں لگاتار گیموں میں 21-17۔ 21-14سے شکست دی۔ چوتھی سیڈیڈ سمیر نے بھی جیت سے کھاتہ کھولا اور نیوزی لینڈ کے ابھینو منوتا کو 42 منٹ تک چلے تین گیموں کے مقابلے میں 21-13، 9-21، 7-21 سے ہرایا۔ دیگر مقابلوں میں خواتین کھلاڑی سائی راؤ چوکا ، شری کرشنا پریہ کدراولی ، مرد کھلاڑی کرن راجن راجہ راجن ، راہل یادو چتیابوئینا ، سوربھ ورما اپنے اپنے سنگلز مقابلے ہارکر باہر ہوگئے ہیں۔خواتین کی سنگلز کے پہلے دور میں راؤ کو 35 منٹ میں جاپانی کھلاڑی ایومی مینے نے 8-21، 19-21 سے شکست دی۔ شری کرشنا کو انڈونیشا کی یولییا یوسوفون سوسانتوں نے 44 منٹ میں 18-21، 19-21سے شکست کھاکر باہر ہونا پڑا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

محمد کیف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا –

نئی دہلی، ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی محمدکیف ، جنہوں نے تقریباً 12سال پہلے ہندوستانی …

جواب دیں

%d bloggers like this: