سرورق / Uncategorized / پدماوتی معاملے میں نئی عرضی پر منگل کو سماعت

پدماوتی معاملے میں نئی عرضی پر منگل کو سماعت

پدماوتی معاملے میں نئی عرضی پر منگل کو سماعت

نئی دہلی،23نومبر (یو این آئی) متنازعہ فلم ’پدماوتی‘ کو بیرون ملک میں آئندہ یکم دسمبر کو ریلیز کرنے سے روکنے کے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے، جس پر منگل کو سماعت ہوگی۔پیشہ سے وکیل منوہر لال شرما نے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی تین رکنی بنچ کے سامنے معاملہ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے دلیل دی کہ فلم سازوں نے اس فلم کے گانوں اور پرومو کو سنسر بورڈ کی مبینہ طورپر منظوری کے تعلق سے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔ان کی دلیل سننے کے بعد بنچ نے کہاکہ وہ اس معاملہ میں منگل (28نومبر) کو سماعت کرے گی۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95سالگرہ پر بھارت رتن کا مطالبہ

ممبئی،11دسمبر(یواین آئی )شہنشاہ جذبات کے لقب کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی صنعتوں کے قدآور …

جواب دیں

%d bloggers like this: