سرورق / Uncategorized / پدماوتی معاملے میں مودی کی خاموشی پر شترودھن کا سوال

پدماوتی معاملے میں مودی کی خاموشی پر شترودھن کا سوال

ایکسپدماوتی معاملے میں مودی کی خاموشی پر شترودھن کا سوال

 نئی دہلی، 22 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار شترودھن سنہا نے متنازعہ فلم پدماوتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔مسٹر سنہا نے آج متعدد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، “پدماوتی کا معاملہ ابھی سرخیوں میں ہے اور لوگ اس بات کو جاننا چاہتے ہیں کہ آخربڑے بڑے اداکار جن میں خاص طور پر امیتابھ بچن، عامرخان اور شاہ رخ خان شام ہیں ان کی جانب سے کسی طرح کا تبصرہ اب تک کیوں نہیں آیا ہے اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اطلاعات و نشریات کی وزیر اور ملک کے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر خاموش اختیار کر لیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ، “جہاں تک میرے کچھ کہنے کا سوال ہے، تو میں اسی وقت کچھ کہوں گا جب سنجے لیلا بھنسالی اس معاملے پرکچھ کہیں گے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95سالگرہ پر بھارت رتن کا مطالبہ

ممبئی،11دسمبر(یواین آئی )شہنشاہ جذبات کے لقب کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی صنعتوں کے قدآور …

جواب دیں

%d bloggers like this: