سرورق / خبریں / پتنجلی پر زمین ہڑپنے کا الزام، پولیس نے لوگوں کو کیا قابو –

پتنجلی پر زمین ہڑپنے کا الزام، پولیس نے لوگوں کو کیا قابو –

بھرت پور‘ راجستھان کے کرولی میں بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی پر لوگوں کی کھاتے داری کی زمین ہڑپنے کا الزام لگا ہے۔ معاملے میں تنازع کے بعد آج صبح ددو فریق آمنے سامنے آگئے اور دونوں کی طرف سے پتھراو بھی کیا گیا۔ موقع پر پہونچی پولیس نے لوگوں کو سمجھا بجھا کرحالات کو قابو میں کیا۔
خیال رہے کہ پتنجلی کو لیز پر دی گئی زمین پر پہلے سے ہی تنازعہ چل رہا ہے جس میں دونو ں فریق اس زمین پر اپنا اپنا دعوی کرتے ہیں۔ معاملے میں ایک فریق اوم پرکاش سارسوت کا کہنا ہے کہ یہ زمین ان کے والدکی کھاتے داری کی زمین ہے۔ جس پر ریونیو ڈپارٹمنٹ اور ایس ڈی ایم کا اسٹے آرڈر ہونے کے باوجود پتنجلی کے افسران کی طرف سے زبردستی کام کیا جارہا ہے۔ جب کہ پتنجلی کے افسران کا کہنا ہے کہ گووند جی مندر ٹرسٹ کی طرف سے پتنجلی کو یہ زمین لیز پر دی گئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: