سرورق / کھیل / پاک کے خلاف یک روزہ سیریز: زمبابوے پریشانیوں کا شکار –

پاک کے خلاف یک روزہ سیریز: زمبابوے پریشانیوں کا شکار –

بلوایو، زمبابوے نے پاکستان کے خلاف5 یک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 نئے کھلاڑیوں لیام روچ، تناشے کامن ہوکموے اور ریان مرے کو شامل کیا گیا ہے۔اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل سے دوچار زمبابوے ٹیم مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور ٹیم کے افتتاحی بلے باز سولومون میر اور تیز گیند باز کائل جاروس انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔زمبابوے کو اس سیریز میں اپنے اہم ترین اور تجربہ کار کھلاڑیوں برینڈن ٹیلر اور سکندر رضا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔سکندر رضا کینیڈا میں گلوبل ٹی۔20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ برینڈن ٹیلر کا معاوضوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بورڈ سے اختلاف ہے۔اس لئے انہوں نے سہ ملکی ٹی۔20 سیریز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔اعلان کردہ اسکواڈ کے کپتان ہملٹن مساکذا ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بر یان چاری، ٹنڈائی چتارا، چامو چبابا، ایلٹن چگمبرا، ٹنڈائی چیسورو، تناشے کامنہو، ویلنگٹن مساکذا، پیٹر مور، ریان مرے، تریسائی موساکانڈا، بلیسنگ موزربانی، رچرڈ این گراوا، لیام روچ، ڈونلڈ ٹریپانو اور میلکم والر پر مشتمل ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

نئی دہلی،  (یواین آئی) صدر ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر …

جواب دیں

%d bloggers like this: