سرورق / بین اقوامی / پاکستان :ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ کے لئے نااہل قرار دیا –

پاکستان :ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ کے لئے نااہل قرار دیا –

اسلام آباد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس فیصلے کو حکمراں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے لئے ایک بڑ ادھچکا قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اگلے چند ماہ میں ملک میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کو آئین کے دفعہ 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں الزام عائد گیا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں ملازمت کے معاہدے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ کی تفصیلات 2013 کے انتخابات سے قبل ظاہر نہیں کیں اس لیے وہ قومی اسمبلی کی رکنیت کے مستحق نہیں۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ خواجہ آصف نے اپنے نامزدگی فارم میں اپنے تمام اثاثے ظاہر نہیں کیے اور غلط بیانی کی، خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔دوسری جانب خواجہ آصف سمیت حکمراں جماعت کے کوئی بھی رہنما عدالت میں موجود نہیں تھا۔ اس معاملے میں ان کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وہ اپنے عہدہ سے کب استعفی دیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: