سرورق / بین اقوامی / پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی گرفتار –

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی گرفتار –

لاہور۔ بدعنوانی کے معاملے میں قصور وار قرار دئے گئے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایرپورٹ سے گرفتارکرلیا گیا ہے ۔یہ خبر پاکستانی میڈیا کے ذرائع سے آرہی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کے تین اراکین نے پہنچ کر نوازشریف اوران کی بیٹی کا پاسپورٹ ضبط کرلیا ہے ۔ منی لانڈرنگ کے معاملے میں نوازشریف کو 10 سال اوران کی بیٹی مریم نواز کو 7سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق اس پورے معاملے کو دھیان میں رکھتے ہوئے پنجاب ریاست میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں حالات کو بگڑنے سے روکنے کے لئے نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے 300 سے زیادہ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ 2016 پناما پیپر معاملے میں نام آنے کے بعد نواز شریف کو جولائی 2017 میں وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ جانچ کے بعد شریف اوران کی بیٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس چلایا گیا ۔ پاکستانی ٹری بیونل کورٹ نے گذشتہ جمعہ کو نواز شریف اوران کی بیٹی مریم کو قصورپایا اور قید کی سزا سنائی۔ پاکستان میں اسی ماہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے ہیں اس معاملہ کا اثر انتخابات پر بھی پڑے گا ۔ اس کا فائدہ نوازشریف کو ہوگا یا عمران خان کو یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن اتنا ضرور ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اورسابق کرکٹر عمران خان نے جو سوچاتھا وہ کردکھایا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: