سرورق / خبریں / پاکستان کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیاجارہاہے: بھامرے

پاکستان کی حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیاجارہاہے: بھامرے

نئی دہلی، 19جنوری (یو این آئی)دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے پاکستان کی طرف سے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شہری ٹھکانوں پر فائرنگ کو افسوسناک بتاتے ہوئے آج کہا کہ فوج اس کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

ڈاکٹر بھامرے نے آج یہاں این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے جموں و کشمیر میں شہری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جانا افسوس ناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے کے تئیں حساس ہے اور فوج سرحد پر کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے اور سرحد کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: