سرورق / کھیل / پاکستان کو عالمی نمبر ایک بچانے کے لئے سخت جدوجہد کا سامنا –

پاکستان کو عالمی نمبر ایک بچانے کے لئے سخت جدوجہد کا سامنا –

لاہور ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو عالمی نمبر ایک ٹی 20 پوزیشن بچانے کے لئے زمبابوے کے تین قومی ٹورنامنٹ میں تمام چار گروپ میچ اور فائنل میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اس وقت ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان 131پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
زمبابوے آئی سی سی رینکنگ میں بارہویں نمبر پر ہے۔ اگر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد تین قومی سیریز میں چاروں لیگ میچ اور فائنل میں کامیابی حاصل کی تو وہ 137 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون بن سکتی ہے اور پاکستان کو دوسرے نمبر پر جانا پڑے گا۔ پاکستان ٹیم چاروں لیگ میچ اور فائنل جیتنے کی صورت میں بدستور نمبر ایک رہے گی اور اس کے پوائنٹس136 ہو جائیں گے۔
انگلینڈ یا ہندستان کے پاس بھی نمبر ون بننے کا موقع ہو گا۔ اس صورتحال کے بعد آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف پانچ میچ جیتنے پر ہندستان نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف واحد میچ اور ہندستان کے خلاف تین میچ جیت کر ٹاپ پر آ جائے گی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ جس کے بعدتین، چھ، آٹھ جولائی کو انگلینڈ اور ہندستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: