سرورق / بین اقوامی / پاکستان ڈے کے جشن میں پہلی بار ہندوستانی افسر ان کی شرکت-

پاکستان ڈے کے جشن میں پہلی بار ہندوستانی افسر ان کی شرکت-

اسلام آباد، پاکستان میں کل منائے گئے پاکستان ڈے کے جشن میں یہاں تعینات ہندوستانی حکام اور سفارت کاروں نے پہلی بار حصہ لیا ۔ اخبار ‘دی ایکسپریس ٹریبیون “کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک بے مثال قدم اٹھاتے ہوئے یہاں تعینات ہندوستانی فوجی حکام اور سفارتکاروں کو 23 مارچ کو منائے جانے والے پاکستان نیشنل ڈے کے جشن میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا تھا۔
پاکستان کی اس دعوت کو ہندوستانی حکام نے خوشی سے قبول کیا اور ہندوستانی فوجی افسر سنجے وسواش راؤ سمیت تمام ہندوستانی حکام نے اس میں حصہ لیا۔ ایک سینئر پاکستانی افسر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قر جاوید باجوا نے دونوں ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یہ پہل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات سے سرحد پر کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: