سرورق / بین اقوامی / پاکستان پہنچنے پر نواز شریف اوران کی بیٹی مریم کی گرفتاری طے –

پاکستان پہنچنے پر نواز شریف اوران کی بیٹی مریم کی گرفتاری طے –

اسلام آباد، پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو جمعہ کو ملک لوٹنے پر هیلی كاپٹر سے براہ راست اديالا جیل لے جایا جائے گا۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی اینٹی کرپشن یونٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں کو ہوائی اڈے پر ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ نے اس کے لئے نیب کو جمعہ کے لئے دو ہیلی کاپٹر دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نوازکے جمعہ کو لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کا امکان ہے۔
اس سے پہلے نواز شریف کے داماد محمد صفدر کو اتوار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ نیب کی عدالت نے آمدنی سے زیادہ جائیداد کے معاملے میں جمعہ کو نواز شریف کو 10 سال، ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال اور داماد کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔ اس کے علاوہ عدالت نے نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: