سرورق / بین اقوامی / پاکستان میں 10 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا –

پاکستان میں 10 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا –

اسلام آباد، پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے نامور صوفی قوال گلوکار امجد صابری کے قتل میں ملوث حملہ آوروں سمیت 10 دہشت گردوں کی پھانسی کی سزا کو منظوری دے دی ہے۔ ان دہشت گردوں کے نام اسحاق، رفیق، محمد حارث، حبیب الرحمن، فیاض، اسماعیل شاہ، فضل، حضرت علی، محمد عاصم اور حبیب اللہ ہیں۔
فوج کی میڈیا یونٹ کی طرف سے کل جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گرد 62 لوگوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلا یا گیا ہے۔
اسحاق اور عاصم قوال گلوکار امجد صابری کے قتل میں ملوث تھے۔ ان دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ملازمین، پاکستان کے فوجی حکام پر بھی حملے کئے۔ ان حملوں میں 17 افسران کی موت ہو گئی تھی۔ صابری (45) معروف قوال غلام فرید صابری کے بیٹے تھے۔ ان کو 22 جون 2016 کو کراچی میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: