سرورق / بین اقوامی / پاکستان میں کوئلہ کی کان میں دھماکے، 16 ہلاک

پاکستان میں کوئلہ کی کان میں دھماکے، 16 ہلاک

کوئٹہ، پاکستان، (رائٹر) پاکستان کے جنوب مغربی علاقے کی ایک کوئلے کی کان میں ہوئے دھماکے میں کم از کم 16 کانکنوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق ہفتہ کو ہوئے دھماکے کے بعد کئی کانکن اب بھی کوئلے کی کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث جاں بحق مزدوروں کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ متعدد مزدور تاحال لاپتا ہیں۔’ایکسپریس نیوز ‘کے مطابق کوئٹہ میں مارگٹ کے علاقے میں کوئلے کی تین کانیں بیٹھ گئیں جس کے باعث کانوں کے اندر کام کرنے والے 30 کانکن پھنس گئے جن میں سے 16 جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی کے مطابق حادثے کے وقت 23 مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ چیف انسپکٹر مائز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کانوں میں پھنسنے والے مزدوروں کی تعداد 30 ہے جس میں سے 16 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: