سرورق / کھیل / پاکستان عالمی کپ 2019ء جیت جائے گا۔ ناصر حسین انگلینڈ کے سابق کپتان کی پیش گوئی ۔ ایشیائی ٹیم خوشی سے سرشار

پاکستان عالمی کپ 2019ء جیت جائے گا۔ ناصر حسین انگلینڈ کے سابق کپتان کی پیش گوئی ۔ ایشیائی ٹیم خوشی سے سرشار

لندن،(اے یف پی) سابق برطانوی کپتان ناصر حسین نے عالمی کپ2019ء کے لئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کپ2019ء، 30مئی سے14جولائی تک کھیلا جائے گا۔ 12واں کرکٹ عالمی کپ انگلینڈ کے مختلف میدانوں پر کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تبدیلیو ں کے بعد اب اس میگا ایونٹ میں 10ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کے قریب آتے آتے جوش و جذبہ بھی بڑھ رہا ہے۔کرکٹ ماہرین ابھی سے ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔ اس کے لیگ مرحلہ میں ہر ٹیم 9میچ کھیلے گی جس کے بعد فائنل میچ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔دنیائے کرکٹ کے دیگر پنڈتوں کی طرح سابق برطانوی کپتان ناصرحسین نے عالمی کپ2019ء کے لئے اپنی فیورٹ ٹیم بتا دی ہے۔اس وقت ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان یک روزہ سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے دوسرے یک روزہ کے دوران کامنٹری پینل نے اپنی اپنی ٹیم کے حوالے سے اظہار خیا ل کیا۔ناصر حسین کے علاوہ باقی تمام کامنٹیٹروں نے عالمی کپ 2019ء کے لئے ہندوستان اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا۔ان کی اس پیش گوئی کی وجہ دونوں ٹیموں کا مضبوط ہونا ہے۔دوسرے یک روزہ کے دوران ایک کامنٹیٹر نے بھی اسی تاریخی گراؤنڈ پر انگلینڈ یا ہندوستان کے عالمی کپ جیتنے کی پیشن گوئی کی۔مذکورہ کامنٹیٹر کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ اور ہندوستان کواگلے سال عالمی کپ فائنل میں مد مقابل دیکھ سکتے ہیں ۔‘‘ تاہم کامنٹری بکس میں بیٹھے ناصر حسین نے عالمی کپ2019ء میں پاکستان کی جیت کی پیشن گوئی کرڈالی ۔انہوں نے ایک کامنٹیٹر کو جوا ب دیتے ہوئے کہا ،’’ پاکستان پر نظر رکھنا،وہ اگلے سال خاموشی سے عالمی کپ جیت سکتا ہے۔‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: