سرورق / بین اقوامی / پاکستان: شادی سے انکار پر قتل کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا-

پاکستان: شادی سے انکار پر قتل کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا-

اسلام آباد30 جنوری [یو این آئی]پاکستان کے کوہاٹ میں ایک میڈیکل طالبہ کے قتل کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مردان میںآبروریزی کے بعد قتل کی جانے والی 4 سالہ بچی کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کوہاٹ میں قتل کی گئی میڈیکل طالبہ عاصمہ کے قتل کا بھی از خود نوٹس لیا اورانسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے یہ بھی جاننا چاہا کہ کتنے عرصے میں ملزم پکڑا جائے گا، بہت سنا تھا کے پی کے پولیس بہتر ہوگئی ہے۔

روزنامہہ ڈان کے مطابق عدالت عظمی ٰ نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ لڑکی کو قتل کرکے ملزم فرار ہوگیا-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: