سرورق / بین اقوامی / پاکستان: رائیونڈ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک-

پاکستان: رائیونڈ چیک پوسٹ پر خود کش دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک-

لاہور، پاکستان میں تبلیغی اجتماع کیلئے مشہور رائے ونڈ میں ایک خود کش بم دھماکے میں 9لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رائیونڈ میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پانچ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدھ کی شب ہونے والا یہ دھماکہ خودکش تھا۔
بی بی سی کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر نے بتایا کہ اس خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رائیونڈ میں یہ دھماکہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب رائیونڈ میں مذہبی اجتماع جاری ہے اور یہ مذہبی اجتماع 18 مارچ تک جاری رہے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ مذہبی اجتماع کے باہر موجود سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس حملے میں پولیس اہلکاروں کو ہدف بنایا گیا۔حکومت پنجاب نے ٹو ئٹ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال رائیونڈ میں کم از کم چھ لاشیں اور 14 زخمی لائے گئے ہیں۔ لاہور کے ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے بتایا کہ دھماکے میں اے ایس پی رائیونڈ زبیر نذیر بھی معمولی زخمی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی تھی۔
حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ مذہبی اجتماع کے باہر موجود تھی۔ رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے سینکڑوں افراد آتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب شہبازشریف کی نے رائیونڈ دھماکے میں مذمت کی ہے اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: